بنگلورو ،9؍مارچ (ایس او نیوز) آنے والے پارلیمانی انتخابات کی تاریخ کے اعلان سے قبل ہی ملک کی تمام سیاسی پارٹیاں اپنے امیدواروں کومنتخب کرنے کی تیاریوں میں لگی ہوئی ہیں۔ریاست کے منڈیا لو ک سبھا حلقہ کے لئے سابق رکن پارلیمان آنجہانی امبریش کی بیوی سما لتا امبریش اوروزیراعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی کے بیٹے نکھل کمار سوامی کے درمیان رسہ کشی اور نوک جھونک کا دہانہ کھل گیا ہے ۔ منڈیا پارلیمانی حلقہ کو کانگریس نے جنتادل ( سکیولر) کیلئے چھوڑ دیا ہے ۔ سما لتا کو اس حلقہ سے جے ڈی ایس اپناامیدوار بنانے میں کوئی دلچسپی نہیں دکھا رہی ہے۔ لیکن سما لتا آزاد امیدوار کے طورپر ہی اس حلقہ سے اپنی قسمت آزمانے کیلئے ابھی سے تیاریاں شروع کردی ہیں۔امبریش کی خدمت کو فراموش نہ کرتے ہوئے فنکار اور فلمساز سما لتاکو اپنے تعاون کایقین دلارہے ہیں۔سما لتا کا کہنا ہے کہ درشن اور یش دونوں اپنے بیٹے جیسے ہیں۔ اس لئے درشن اوریش دونوں ان کے انتخابی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے ۔اگر کوئی بھی پارٹی انہیں ٹکٹ جاری نہ کی تو آزاد امیدوار کے طورپر انتخابات میں حصہ لیں گی۔اس کے علاوہ امبریش کے قریبی سدیپ نے بھی سمالتا کے حق میں انتخابی مہم چلانے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا منڈیا کے عوام کو یقین دلایا ہے ۔ اس درمیان وزیراعلیٰ اپنے بیٹے نکھل کو منڈیا لوک سبھا سے میدان میں اتارنے کیلئے سنجیدگی سے غورکررہے ہیں ۔